Sunday, December 4, 2022

ایف سی بلوچستان کےڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مرادجمالی میں آپریشنز، اسلحہ و بارود برآمد

ایف سی بلوچستان کےڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مرادجمالی میں آپریشنز، اسلحہ و بارود برآمد

کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہیں ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایف سی بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور ڈیرہ مراد جمالی میں انٹیلی جینس آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

برآمد کئے گئے اسلحہ میں مشین گنز، راکٹس، مارٹرگولے، دستی بم، ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں ۔