Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، تین مشتبہ افراد گرفتار

ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، تین مشتبہ افراد گرفتار
January 8, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے 3مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دھادڑاور مستونگ میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے  بھاری تعداد میں اسلحہ بھی  برآمد کرلیا ہے  ۔

اسلحے میں آئی ای ڈیز،دستی بم،ڈیٹونیٹرزاور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔