Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف سی بلوچستان کی چوکی پر دہشتگردو‍ں کا حملہ، سپاہی اسد مہدی شہید

ایف سی بلوچستان کی چوکی پر دہشتگردو‍ں کا حملہ، سپاہی اسد مہدی شہید
February 15, 2021

کوئٹہ /راولپنڈی (92 نیوز) ایف سی بلوچستان کی چوکی پر دہشت گردو‍ں نے حملہ کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی بلوچستان کی چوکی پر دہشت گردو‍ں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا، چوکی ہوشاب، ضلع کچلاگ کے قریب این 85 شاہراہ کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی۔