Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسلحہ و بارود برآمد

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسلحہ و بارود برآمد
February 28, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان کے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چمن، سبی، اچ اور کوہلو میں خفیہ اطلاع پر ایف سی جانب سے کئے گئے آپریشنز کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس اور سب مشین گنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نےملزمان سے ملنے والی بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔