Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف سی بلوچستان کا انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ آپریشنز ، 11 مشتبہ افراد گرفتار

ایف سی بلوچستان کا انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ آپریشنز ، 11 مشتبہ افراد گرفتار
February 6, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) ایف سی بلوچستان کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ خفیہ آپریشنز کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز سرخاب میں افغان مہاجرین کیمپ ، وادی کنک اور بولان کے علاقے دریائے مورو میں کیے گئے ۔
دوران آپریشن 11 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔
اس کے علاوہ بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹرز اور فیوز بھی برآمد کیئے گئے ۔