Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف بی آر نےبھی جےآئی ٹی میں ردوبدل شدہ ریکارڈ پیش کردیا

ایف بی آر نےبھی جےآئی ٹی میں ردوبدل شدہ ریکارڈ پیش کردیا
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے ساتھ ایک اور ادارے کی ہیر پھیر۔ ایف بی آر کے ریکارڈ میں بھی ردو بدل کا انکشاف ہوگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ابھی تک جے آئی ٹی کو شریف خاندان کا اصل ٹیکس ریکارڈ نہیں دیا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف بی آر کےلئے نیا سوالنامہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے جے آئی ٹی کو فراہم کردہ ریکارڈ میں ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر نے ابھی تک شریف خاندان کے اصل ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم نہیں کیں۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی پہلے ہی سے ایف بی آر سے استفسار کرچکی ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف بی آر کیلئے ایک نیا سوالنامہ تیار کیا ہےجو کہ ایک نئے متعین شدہ فوکل پرسن کے ذریعے ایف بی آر کے اعلیٰ ترین موجودہ اور ریٹائرڈ افسران سے جواب حاصل کریگا۔ ایف بی آر افسران سے پوچھا جائے گا کہ اصل ریکارڈ کیوں نہیں پیش کیا؟؟؟ شریف خاندان کی آمدن اثاثوں اور تجارتی خریدو فروخت کا اصل ریکارڈ کس کے پاس ہے؟؟ایف بی آر کےلئے تیار کئے گئے سوالنامے میں یہ بھی پوچھا جائیگا کہ اصل ریکارڈ ماضی کے چند بڑے بڑے افسران ہی تک کیوں محدود ہے؟یہ ریکارڈ معمول کے ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں؟؟۔۔