Friday, September 30, 2022

ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے آئندہ دو ماہ میں 759 ارب ریونیو جمع کرے گا

ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے آئندہ دو ماہ میں 759 ارب ریونیو جمع کرے گا
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ٹیکس ریونیو کی مد میں 2345 ارب روپے جمع کر لیے۔ ایف بی آر کو ہدف پورا کرنے کے لیے سات سو انسٹھ ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریونیو کی مد میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 2345 ارب روپے جمع کر لیے۔ اکتیس سو ارب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایف بی ار کو اگلے دو ماہ میں سات سو انسٹھ ارب روپے جمع کرنے ہیں۔ مئی کے پہلے چوبیس روز میں ایف بی آر نے دو سو دس ارب روپے کا ریونیو جمع کر لیا۔ اگر ایف بی آر مقررہ ٹیکس وصول کرلیتا ہے تو وہ ٹیکس وصولی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلے گا۔