ایف بی آر ٹیکس دہندگان پر جھوٹےاور بے بنیاد مقدمات بنارہا ہے : صدر کراچی چیمبر
کراچی(92نیوز)صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان پرجھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا رہا ہے ،ایف بی ار کی جانب سے تاجروں پر مقدمات سے معیشت کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یونس محمد بشیر نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوزیادہ ریکوری دکھانے کے لئے جھوٹے اوربے بنیادکیسز قائم کرتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے کوئی خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی کیونکہ انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل نے ایف بی آر کیخلاف بڑی تعداد میں فیصلے دیئے ہیں ۔
کے سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں یونس بشیر نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے معیشت کو کسی صورت فائدہ نہیں ہوتا ایسے اقدامات سے تاجراورصنعتکار برادری کو صرف ہراساں کیا جاسکتا ہے ۔ یونس بشیر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ آفیسر کی پیش کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ751 اپیلوں میں سے صرف80 کا فیصلہ ایف بی آر کے حق میں جبکہ بقیہ 671 کیسز کا فیصلہ انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل نے ایف بی آر کے خلاف دیا۔