Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف بی آر نے 48 کروڑ روپے ریکور کر لیے‘ تین ٹیکس نادہندگان کو قید کی سزا

ایف بی آر نے 48 کروڑ روپے ریکور کر لیے‘ تین ٹیکس نادہندگان کو قید کی سزا
April 19, 2016
کراچی (92نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے استغاثہ مقدمات سے 48 کروڑ 36 لاکھ روپے کی وصولی کر لی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار کے مطابق فروری دوہزار پندرہ سے فروری دوہزار سولہ تک استغاثہ مقدمات سے 48 کروڑ 36 لاکھ روپے کی وصولی کر لی گئی ہے جبکہ ان مقدمات میں عدالت نے تین ٹیکس نادہندگان کو قید کی سزائیں بھی دی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس جرائم کے اکیس مقدمات درج ہوئے جن کی مالیت چار ارب 51 کروڑ روپے تھی۔ مقدمات میں ٹیکس جرائم میں ملوث افراد پر عدالت کی جانب سے چار لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔