Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف بی آر نے ملک بھر میں بلڈنگ پلان کی منظوری کو ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط کردیا

ایف بی آر نے ملک بھر میں بلڈنگ پلان کی منظوری کو ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط کردیا
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ٹیکس ادائیگی کے بغیر بلڈنگ پلان منظور نہیں ہوسکیں گے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر بلڈنگ پلانز کو منسوخ کردیا جائے ایف بی آر نے بلڈرز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں بلڈنگ پلان کی منظوری کو ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت چیف کمشنر ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک بلڈرز ٹیکس ادا نہ کریں ان کے بلڈنگ پلان کو منظور نہ کیا جائے۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلڈنگ پلان کو فوری طور پر منسوخ کردیا جائے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز متعلقہ علاقوں میں جاری تعمیرات سے متعلق ہر تین ماہ بعد بلڈنگ پلان پیش کرنے کی پابند ہوں گی جب کہ انسپکٹر جنرل رجسٹریشن بلڈرز سے تمام تر ٹیکس وصولیوں کا ذمہ دار ہوگا۔ آئی جی رجسٹریشن ٹیکس وصولی پر این او سی جاری کرے گا جس پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز بلڈنگ پلان کی منظوری دیں گی۔  بلڈرز آن لائن طریقے سے کنسٹرکشن پلان اور ٹیکس ادائیگی کی دستاویزات ہر ماہ ایف بی آر میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ بلڈرز اپنے ٹھیکوں ، سروسز ، سپلائز اور ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیل بھی پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ بلڈرز ود ہولڈنگ ایجنٹس ہوں گے تاہم ود ہو لڈنگ ٹیکس ایڈ جسٹ نہیں ہوسکے گا۔