ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں، ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا۔ رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔
I commend efforts of FBR in achieving historic level of tax revenues of Rs.4732 bn in 2020-21 - exceeding target of Rs 4691 bn &18% higher than last year. This performance is testimony to the strong economic revival spurred by our government's policies.
وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر ایف بی آر کی تعریف کی ہے، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس حاصل کیا۔ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے ٹیکس وصولی کی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔ ایف بی آر کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہورہی ہے۔
الحمدللہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ھدف اس سال 2020-21 میں حاصل ہو گیا ہے اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں ، انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2021
دوسری جانب فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمدللہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہو گیا ہے۔ اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں۔ انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہوگا۔