Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیرمنقولہ جائیداد کی خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈ نگ ٹیکس عائد

غیرمنقولہ جائیداد کی خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈ نگ ٹیکس عائد
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) خبردار !ہوشیار! جائیدداد خریدیں یا فروخت کریں لیکن یہ بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا ہے۔ نان فائلر سے تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیرمنقولہ جائیداد پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا اور ٹیکس کی وصولی بھی ہو گی ہاتھ کے ہاتھ۔ خریدار نے ادھر جائیداد اپنے نام رجسٹرڈ کروائی ادھر ٹیکس وصول کرلیا گیا جبکہ انکم ٹیکس فائلر کو تیس لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد خریدنے پر صرف ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کے مطابق تیس لاکھ روپے تک مالیت کی جائیداد پر کسی قسم کا ایڈوانس ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام کے لیے زمین خریدنا مشکل تھا‘ اب خواب بن گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔