Wednesday, December 7, 2022

ایف بی آر نے رنگ روڈ اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

ایف بی آر نے رنگ روڈ اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے
لاہور(92نیوز)ایف بی آر نے چودہ کروڑ چالیس لاکھ کا نادہندہ ہونے پر رنگ روڈ اتھارٹی کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق  ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروایئاں تیز کر دی ہیں ، ذرائع کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی ایف بی آر کی چودہ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں نادہندہ تھی جس پر ایف بی آر نے متعدد مرتبہ رنگ روڈ اتھارٹی کو ٹیکس واجبات کی ادایئگی کے لیئے نوٹسز بھی جاری کیئے ۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اتھارٹی نے نہ تو ان نوٹسز کا جواب دیا اور نا ہی واجبات کی ادایئگی کی جس کے بعد ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ اتھارٹی کے بینک اکاونٹس منجمد کر کے آٹھ لاکھ روپے کی وصولی کر لی۔