Wednesday, September 28, 2022

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو ٹیکس کے لیئے نوٹس جاری کردیا

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو ٹیکس کے لیئے نوٹس جاری کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریونیو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے ایڈوانس ٹیکس کے 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جس کی وصولی کے لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گلوکار کو 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک ایڈوانس ٹیکس جمع کرادیں۔