Saturday, July 27, 2024

ایف بی آر نے جائیداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی

ایف بی آر نے جائیداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے جائیداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی اور قیمت کے تعین پر اسٹیٹ بینک ماہرین سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ماہرین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ٹاؤن ڈویلپرز اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے جہاں پراپرٹی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں اس کو درست کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے  پراپرٹی ویلیوایشن پر مختلف حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔