Friday, December 9, 2022

ایف بی آر نے ایک لاکھ اسی ہزار ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگا دیا

ایف بی آر نے ایک لاکھ اسی ہزار ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگا دیا
  اسلام آباد(92نیوز)ایف بی آر نے 1 لاکھ 80 ہزار ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگا لیا ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردیے۔ تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بارہ لاکھ ٹیکس گذاروں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے تھے مگر رواں سال دس لاکھ 20 ہزار افراد نے اپنے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ ان افراد نے گذشتہ برس اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے  تھے ایف بی آر نے ان افراد کا ٹیکس ریکارڈ حاصل کر لیا ہے  ایک لاکھ 80 ہزار ٹیکس نادہند گان کا آڈٹ کیا جائے گا ۔ ان افراد کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔