Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں نوٹس کاؤنٹی کو شرمناک شکست

ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں نوٹس کاؤنٹی کو شرمناک شکست
February 7, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں نوٹس کاؤنٹی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ سوانسی سٹی نے نوٹس کاؤنٹی کو آٹھ1-8 سے شکست دی ۔ ٹیمی ابراہم نے تین گول اسکور کئے ۔

ایف کپ کے چوتھے راؤنڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ سوانسی سٹی اور نوٹس کاؤنٹی کے درمیان  پڑا جوڑ مگر مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا ۔

سوانسی سٹی نے نوٹس کاؤنٹی کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھا ، سوانسی سٹی نے میچ کے تیسرے منٹ میں ہی گول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔

پہلے ہاف میں فاتح ٹیم نے 5 گول اسکور کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی جبکہ  نوٹس کاؤنٹی صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی  ۔

دوسرے ہاف میں بھی سوانسی سٹی کا جادو سر چڑھ کر بولا اور تین گول کرکے میچ میں آٹھ ایک سے کامیابی حاصل کر کے  اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔