Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف اے کپ میں چیلسی نے لیوٹن ٹاؤن کو تین ایک گول سے شکست دے دی

ایف اے کپ میں چیلسی نے لیوٹن ٹاؤن کو تین ایک گول سے شکست دے دی
January 25, 2021

لندن (92 نیوز) ایف اے کپ میں چیلسی نے لیوٹن ٹاؤن کو تین ایک گول سے شکست دے دی۔ چیلسی کی طرف سے ابراہم نے ہیٹ ٹرک کی۔

ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔ اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے لیور پول کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 18 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری دلائی۔

لیور پول کی  برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی ۔ 26 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے  گرین ووڈ نے گول داغ کرلیول پول کی برتری ختم کر دی۔ پہلے ہاف میں میچ ایک ، ایک گول سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر مارکس ریشفورڈ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر  مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک بار پھر برتری دلائی تاہم 58 ویں منٹ میں لیول پول کے محمد صلاح نے  ایک اور گول کر کے میچ ایک بار پھر برابر کر دیا۔

میچ کے 78 ویں منٹ میں  برونو فرنینڈس نے گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین ، دو سے فتح دلا دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔