Thursday, September 29, 2022

ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سفر ختم ،چیلسیا فائنل میں پہنچ گیا

ایف اے کپ  میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سفر ختم ،چیلسیا فائنل میں پہنچ گیا

لندن ( 92 نیوز) ایف اے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں چیلسیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین کے مقابلے میں ایک گو ل سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ، ایف اے کپ کا فائنل آرسنل اور چیلسیا کے درمیان ہو گا ۔

ایف اے کپ  میں  مانچسٹر یونائیٹڈ کا سفر بھی  سیمی فائنل میں پہنچ کر   ختم ہو گیا،  چیلسیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو  تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

ایف اے کپ کے دوسرے  سیمی فائنل میں چیلسیا اور  مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، چیلسیا کی ٹیم شروع سے ہی میچ پر ہاوی رہی  اور مانچسٹر  کی ایک نہ چلنے دی ۔

چیلسیا کی طرف سے گیروڈ ،ماؤنٹ اور  میگیور نے ایک گول اسکور کیا ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے برونو فرنینڈس نے  پنالٹی کک پر  گول کیا ۔

ایف اے کپ کا فائنل  چیلسیا اور آرسنل   کے درمیان  ہو گا ، دفاعی چیمپئن  مانچسٹر سٹی کو پہلے سیمی فائنل میں آرسنل نے  دو صفر سے شکست  دی تھی۔