Tuesday, October 4, 2022

ایف اے کپ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا سفرختم

ایف اے کپ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا سفرختم
مانچسٹر سٹی (92 نیوز) ایف اے کپ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا سفرختم ہوگیا، سیمی فائنل میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ آرسنل نے ایف اے کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا، آرسنل نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو دو صفرسے شکست دی۔ ایف اے کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آرسنل اور دفاعی چیمپئن  مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، آرسنل کی ٹیم  پہلے ہاف سےکھیل اپنی گرفت میں رکھا اور 19 ویں منٹ میں پیری ایمرک نے گول داغ کر آرسنل کو برتری دلا دی، پہلے ہاف میں آرسنل کو ایک صفر کی برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے کم بیک کی کوشش کی مگر ناکام رہی 71 ویں منٹ میں پیری ایمرک نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور آرسنل نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔