ایف اے کپ فٹبال، چیلسی اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ فٹبال کے چوتھے راؤنڈ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ۔ اہم معرکے میں چیلسی نے نیوکاسل کو 0-3 سے شکست دے دی ۔ دوسرے میچ میں مانچسٹرسٹی نے کارڈیف سٹی کیخلاف 0-2 سے میدان مارا۔
پہلے مقابلے میں چیلسی کی ٹیم نیو کاسل کیخلاف میدان میں اتری ۔ چیلسی نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک چیلسی کو 0-2 کی برتری حاصل تھی ۔
دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کا جادو سرچڑھ کر بولا ۔ آلنزو نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ۔ مقررہ وقت تک حریف ٹیم ایک بار بھی گیند کو جال کی راہ نہ دکھا پائی ۔ چیلسی نے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹ لی۔
دوسرے معرکے میں مانچسٹرسٹی نے کارڈیف سٹی کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارلیا ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے برائن اور سٹرلنگ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔