Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف اے کپ فٹبال ،مانچسٹر سٹی نے برنلے کو شکست دیدی

ایف اے کپ فٹبال ،مانچسٹر سٹی نے برنلے کو شکست دیدی
January 7, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ فٹبال کے تیسرے راؤنڈ میں اعصاب شکن مقابلےمیں  مانچسٹر سٹی نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے  شکست دے دی ۔ لیسسٹرسٹی اور فلیٹ ووڈ ٹاؤن جبکہ چیلسی اور نوروچ سٹی کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ایف اے کپ فٹبال کا رنگا رنگ ایونٹ جاری  ہے ۔ تیسرے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے  میں اہم معرکے میں  مانچسٹر سٹی اور برنلے کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں  ۔

پہلے ہاف میں برنلے کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری سمیٹی ۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے خوب وار کرتے ہوئےچار گولز داغ کر مخالف ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔

دوسرے میچ میں لیسسٹرسٹی اور فلیٹ ووڈ ٹاؤن کی ٹیموں میں جوڑ پڑا،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی اور مقابلہ برابری پر ختم ہوا ۔

آخری معرکے میں چیلسی اور نوروچ سٹی کے درمیان میدان لگا  ۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں  لیکن ناکام رہیں  یہ میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔