Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف اے کپ فٹبال، چیلسی اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ایف اے کپ فٹبال، چیلسی اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
January 29, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ فٹبال کے چوتھے راؤنڈ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ۔ اہم معرکے میں چیلسی نے نیوکاسل کو 0-3 سے شکست دے دی  ۔ دوسرے میچ میں مانچسٹرسٹی نے کارڈیف سٹی کیخلاف  0-2 سے میدان مارا۔

پہلے مقابلے میں چیلسی کی ٹیم نیو کاسل کیخلاف میدان میں اتری ۔ چیلسی نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک چیلسی کو 0-2 کی برتری حاصل تھی ۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کا جادو سرچڑھ کر بولا  ۔ آلنزو نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی  ۔  مقررہ وقت تک حریف ٹیم ایک بار بھی گیند کو جال کی راہ نہ دکھا پائی  ۔ چیلسی نے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹ لی۔

دوسرے معرکے میں مانچسٹرسٹی نے کارڈیف سٹی کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارلیا  ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے برائن اور سٹرلنگ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔