Thursday, September 19, 2024

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ
June 25, 2021

پیرس (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان نے فیٹف کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے نکات پر عمل درآمد کیلئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے پریس کانفرنس میں کہا، میں پاکستان حکومت کا شکرگزار ہوں کہ پاکستان نے شرائط پورا کرنے کے لئے مثبت پیش رفت کررہا ہے۔

اُنہوں نے کہا، پاکستان کو انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستان کو آخری شرط کے 6 نکات کو مکمل کرنا ہوگا، آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔