Tuesday, September 17, 2024

ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، حماد اظہر
June 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک قرار دے دیا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفزنس سے خطاب میں انہوں نے کہا، ایف اے ٹی ایف کا سامنا نون لیگ کی وجہ سے کرنا پڑا، شرائط پر جو کامیابیاں ملیں وہ تحریک انصاف کے دور میں ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بلیک لسٹ کی باتیں ختم ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف کے صدر بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ معشیت اچھی جار ہی ہے۔

حماد اظہر بولے کہ، ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم سے پانی کی سپلائی بھی 50 فیصد ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، سابق دور میں ایل این جی پاور پلانٹ کے باوجود فرنس آئل پر بجلی بنائی گئی۔