Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف اے فٹبال کپ،مانچسٹریونائیٹڈ،آرسنل اور چیلسی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ایف اے فٹبال کپ،مانچسٹریونائیٹڈ،آرسنل اور چیلسی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے
January 6, 2019
لندن ( 92 نیوز) ایف اے کپ فٹبال  کے ایکشن اور سنسنی سے بھرپور میچز جاری ہیں ، مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ اولڈ ٹریفرڈ  میں ہونے والے میچ میں یونائیٹڈ نے ریڈنگز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سےہرا دیا، 22 ویں منٹ میں ماٹا اور 45 ویں منٹ میں لوکاکو نےگول کرکے یونائیٹڈ کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، ریڈنگز کی ٹیم کوئی گول اسکورنہ کر سکی۔ نارتھ لندن کلب آرسنل نے بلیک پول کو تین صفر سے ہراکر اگلے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوایا، گنرز کی طرف سے جوزف ولک نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔ ایک اور مقابلے میں چیلسی اور نوٹنگھم فارسٹ مدمقابل ہوئے، چیلسی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم کےخلاف دوصفر سے کامیابی حاصل کی، چیلسی کے کھلاڑی موراٹا نے دونوں گول اسکور کیے۔