Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی دستاویزات  بنانےوالا چار رکنی گروہ گرفتار

ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی دستاویزات  بنانےوالا چار رکنی گروہ گرفتار
March 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ایف آئی اے کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے چار رکنی جعلی دستاویزات  بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبصے سے جعلی  دستاویزات بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ دستاویزات میں تعلیمی اداروں کی ڈگریز اور سرٹیفیکیٹ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کے ایف آئی اے حکام گرفتاری کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے۔ ادھر گلشن اقبال میں  نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اسماعیل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کے ہلاک ملزم کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔