Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف آئی اے کا ایم کیو ایم پاکستان کے فلاھہ ادارے کی 48گاڑیوں کی پڑتال کا فیصلہ

ایف آئی اے کا ایم کیو ایم پاکستان کے فلاھہ ادارے کی 48گاڑیوں کی پڑتال کا فیصلہ
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے فلاحی ادارے کی 48 گاڑیوں کی مکمل  جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔ بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا  ۔ خط جس کی کاپی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کروادی  گئی ہے ۔ خط کے ذریعے 48 گاڑیوں کی  مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں  جبکہ محکمہ ایکسائز کو فلاحی ادارے کی کسی بھی  گاڑی کی ملکیت تبدیل کرنے سے بھی روک دیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو 48 گاڑیوں کے نمبرز بھی فراہم کردیے گئے ہیں ۔