Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف آئی نے بیرون ملک جائیداد کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

ایف آئی نے بیرون ملک جائیداد کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کس پاکستانی نے دبئی میں سرمایہ لگایا، پاکستانی پیسہ بیرون ملک کیسے پہنچایا۔ ایف آئی اے نے دبئی جائیداد کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھادیا، ایف بی آر سمیت مختلف اداروں کو خطوط ارسال کردیے۔

ایف آئی اے نے ایف بی آر، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس سمیت دیگر اداروں کو خطوط ارسال کئے ہیں ۔  جس میں دبئی میں جائیداد خریدنے والے چار ہزار افراد کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دبئی میں جائیداد بنانے والے چار ہزار افراد کو سوال نامہ ارسال کیا تھا ۔  جس میں جائیداد، کمپنی کا نام، سیلز ٹیکس نمبر، انکم ٹیکس نمبر، انکم ٹیکس ریٹرن، پاسپورٹ نمبر، ملکی و غیر ملکی بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی تھی۔