Saturday, December 3, 2022

ایف آئی اے یا کسی اور ادارے سے تحقیقات کرائی جائے، کرپشن الزامات پر خورشید شاہ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

ایف آئی اے یا کسی اور ادارے سے تحقیقات کرائی جائے، کرپشن الزامات پر خورشید شاہ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر حکومت کےخلاف دل کی بھڑاس نکالی۔ کہتےہیں کروڑوں روپے کے اشتہارات دینے کی سمجھ  نہیں آتی۔ خورشید شاہ نے موبائل فونز کی خریداری میں کرپشن کی خبریں سامنے آنے کے بعد خود کو احتساب کےلیے پیش کر دیا۔ دو ہزار بارہ میں عازمین حج کےلیے موبائل فونز کی خریداری میں کرپشن، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خود کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ ایف آئی اے یا کسی اور ادارے سے تحقیقات کرائی جائے کہ موبائل فونز کس نے خریدے تھے؟ خورشید شاہ نے وضاحت دینےکےبعد حکومت کو نشانے پر لیا اور خوب تنقید کے تیر چلائے۔ کہنے لگے کہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے اشتہارات دینا سمجھ سے باہرہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الزامات لگنے پر صرف پیپلزپارٹی والے استعفیٰ دیتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سندھ میں احتجاج پر خورشیدشاہ بولے کہ سندھ میں آنا پی ٹی آئی کا حق ہے۔