Friday, October 7, 2022

ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے 119اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے 119اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد
کراچی ( 92 نیوز) اربوں کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے 119اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ۔ اومنی کے انیس اداروں کے بینک اکاؤنٹس میں 33کروڑ سے زائد رقوم موجود ہے ۔ دوسری جانب اومنی گروپ نے بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری۔