ایف آئی اے نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروٹوکول دینے پرپابندی لگا دی
کراچی (92نیوز)ایئرپورٹس پر پروٹوکول لینے والوں کے مزے ختم مسافروں کو ایف آئی اے کاؤنٹرز پر قطار میں لگنا ہوگا ۔ ایف آئی اے نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروٹوکول دینے پرپابندی لگا دی۔
پروٹوکول دینے پر امیگریشن عملہ نوکری سے جائے گا،ڈائریکٹرامیگریشن نے ایف آئی اے زونز کو خط لکھ دیا۔