Saturday, July 27, 2024

ایف آئی اے نے مزید اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا

ایف آئی اے نے مزید اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا
August 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے مزید اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا ۔ ایف آئی اے نے اربوں روپے کی مزید منی ٹریل کا سراغ لگالیا، ذرائع کے مطابق منی ٹریل کا انکشاف نجف قلی مرزا کی سربراہی میں ہونے والے جے آئی ٹی اجلاس میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ منی ٹریل بینکس کے فراہم کردہ ریکارڈ سے پکڑی گئی ہے، یہ رقم بھی 29 جعلی اکاؤنٹس میں سے مختلف اکاونٹس میں جمع اور نکلوائی جاتی رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے بھی جعلی اکاونٹس میں رقم جمع کروائی جاتی رہی ہے، کے ایم سی اور حیدرآباد ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نے بھی جعلی اکاونٹ میں بذریعہ چیک 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم رقم جمع کرائی، اجلاس میں اب تک ہونے والی تحقیقات اور شواہد پر بھی غور کیا گیا۔