Monday, September 26, 2022

ایف آئی اے نے آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

ایف آئی اے نے آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی
اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے نے آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے آٹا بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے شئیر کردی۔ رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں بدانتطامی آٹا بحران کی بنیادی وجہ قرار دی گئی، ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا، ملک میں اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔