Saturday, July 27, 2024

ایف آئی اے نےجعلی اکاؤنٹس سے متعلق مزید ریکارڈ حاصل کرلیا

ایف آئی اے نےجعلی اکاؤنٹس سے متعلق مزید ریکارڈ حاصل کرلیا
August 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نےجعلی اکاؤنٹس سے متعلق مزید ریکارڈ حاصل کرلیا،ریکارڈ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق  اکاؤنٹس کی مدت 6 سے 8 ماہ رکھی گئی ،اس دوران رقم کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی ، جعلی اکاؤنٹس میں ایک دن میں کروڑوں روپے جمع کرائے جانے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضاکو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہوا ہے  جبکہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کومفرور قرار دیا گیا ہے ۔ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ سےضمانت لے رکھی ہے ۔