Friday, September 30, 2022

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ہو گئیں

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ہو گئیں
کراچی (92 نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں مزید تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر میں 56 افسران اور ملازمین کے تبادلے کردیے۔ بشیر میمن نے ملک بھر کے پانچ زونز میں افسران و ملازمین کی تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر میں سائبر کرائم کے نئے یونٹ قائم کر دیئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نواز الحق کو ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر کرا ئم راولپنڈی لگا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت علی احمد کو انچارج سائبر کرائم گلگت لگا دیا گیا۔ چوہدی روف کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کی اضافی چارج دے دی گیا۔ سلمان خان کو سائبر کرائم اسلام آباد ڈیسک کا انچارج بنا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زین شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر سائوتھ سندھ کا اضافی چارج دے دی گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر احمد زعیم کا تبادلہ کر کے سائبر کرائم سرکل کراچی تعینات کر دیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حمید بھٹو انچارج سائبر کرائیم حیدر آباد تعینات ہو گئے۔ غلام عباس بلوچ، امجد عباسی، سرفراز علی کو بھی اضافی ذمہ داری دے دی گئیں۔