Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف آئی اے، نیب اور سندھ رینجرز کی ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی، دس گھنٹے تک چھان بین

ایف آئی اے، نیب اور سندھ رینجرز کی ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی، دس گھنٹے تک چھان بین
September 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کے انکشافات پر ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں ایف آئی اے، نیب اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔ دس گھنٹے تک ریکارڈ کی چھان بین کے بعد محکمہ بلنگ کا دو ہزار آٹھ سے اب تک کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں رینجرز، نیب اور ایف آئی اے نے دس گھنٹے تک چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کا دو ہزار آٹھ سے اب تک کا تمام ریکارڈ، میڈیکل ریکارڈ اور دیگر حساس دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں۔ بعض ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اسپتال میں داخل ہونے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد سے ہی مطلوب دہشت گردوں کو بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جبکہ ملک سے فرار کے لیے دہشت گردوں کو درکار میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی یہاں سے جاری کیے گئے۔