Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی قسمت کا فیصلہ محفوظ

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی قسمت کا فیصلہ محفوظ
July 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس میں وکیل تنویر اقبال نے دلائل مکمل کر لیئے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی گئی  ڈیڈ لائن میں اپنی حتمی دلائل مکمل کیے۔ حنیف عباسی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جو دوائیں فروخت کی گئی ہیں ان کی بینک ٹرانزکشن موجود ہیں، اے این ایف نے جو ریکارڈ دیا وہ ادھورا تھا۔ صرف لیبارٹری رپورٹ دی گئی، گولیوں کی پروڈکشن اور ان میں ایفیڈرین کی مقدار کا نہیں بتایا گیا۔ وکیل صفائی نےعدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹےمیں سنایا جائے گا ۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس  کے فیصلہ کے پیش نظر اے این ایف اور پولیس کی مزید نفری طلب کی گئ ہے۔ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اے این ایف کورٹ کے باہر موجود ہے۔