Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں  عمر قید کی سزا سنا دی ۔ انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار اکرم خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ فیصلے میں حنیف عباسی کو عمر قید  کی سزا سنائی گئ جب کہ  مقدمے کے دوسرے ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے احاطہ عدالت سے ہی ایفی ڈرین کیس کے مجرم حنیف عباسی کو گرفتار کرلیا ۔ انسداد منشیات عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی  عام انتخابات 2018 کے لئے نا اہل ہو گئے ہیں ۔