Thursday, September 29, 2022

ایفرو ٹی 20 ، بھارتی منتظمین کھلاڑیوں کو پیشگی ادائیگی کئے بغیر بھاگ گئے

ایفرو ٹی 20 ، بھارتی منتظمین کھلاڑیوں کو پیشگی ادائیگی کئے بغیر بھاگ گئے

یوگنڈا ( ویب ڈیسک ) ایفرو ٹی 20 لیگ کا منتظمین بھارت دو میچوں کے بعد میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ ایفرو ٹی 20 لیگ 17 دسمبر سے یکم جنوری تک دارالحکومت کمپالا میں کھیلی جانی تھی جسکے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔ تاہم بھارت معاہدے کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ایڈوائنس 50 فیصد رقم ادا نہ کرسکا جس پر کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب یوگنڈا کرکٹ بورڈ نے وعدہ خلاف پر کھلاڑیوں کاساتھ دیا اور بھارت کو ایفرو ٹی 20 میچز کیلئے گراؤنڈ دینے سے انکار کردیا ۔
کھلاڑیوں کے کھیلنے اور یوگنڈا کرکٹ بورڈ کی جانب سے میدان نہ دینے پر بھارتی منتظمین پریسانتھ اور ان کے بھارتی نژاد آسٹریلوی ساتھی اویناش ادائیگی کئے بغیر بھاگ گئے اور یوں یہ ایونٹ دو میچز کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ۔