Sunday, December 4, 2022

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،قومی ٹیم ایونٹ میں چوتھا میچ آج کھیلے گی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،قومی ٹیم ایونٹ میں چوتھا میچ آج کھیلے گی
مسقط( 92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کاٹکٹ کٹوانا ہے تو  جاپان کو ہرانا ہے ،گرین شرٹس اپنے چوتھے میچ میں آج جاپان کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے ،پاکستانی ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی  میں قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ آج کھیلے گی ،گرین شرٹس جاپان کے خلاف میدان میں اتریں گے ۔ قومی ٹیم سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے پرعزم ہیں  ،اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستانی ٹیم کو عمدہ کارکردگی کو دہرانا ہو گا۔ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ،پہلے مقابلے میں جنوبی کوریا کے خلاف تین ایک سے میدان مارا۔ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے تین ایک سے مات کھا گئے ، عمان کے خلاف پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور  ایک کے مقابلے میں آٹھ گولز سے کامیابی سمیٹی  ۔ پوائنٹس ٹیبل پر گرین شرٹس چھ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔