Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
October 20, 2018
مسقط ( 92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ مسقط میں کھیلے جانے والے  اہم میچ میں بھارت نے پاکستان  کو 1-3 سے شکست دی ، بھارت کی جانب سے من پریت سنگھ ،مندیپ سنگھ اور  دلپریت سنگھ نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عرفان نے کیا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ کل 22اکتوبر کو اومان کے ساتھ کھیلے گا جب کہ 24 اکتوبر کو گرین شرٹس کو جاپان کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستان 25 اکتوبر کو ملائیشیا کا مقابلہ کرے گا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔