Saturday, February 4, 2023

ایشین گیمز ، پاکستانی والی بال اور ہاکی ٹیم کافاتحانہ آغاز

ایشین گیمز ، پاکستانی والی بال اور ہاکی ٹیم  کافاتحانہ آغاز
جکارتہ (92 نیوز) ایشین گیمز  میں قومی فٹبال ٹیم کے بعد والی بال اور ہاکی ٹیم  نے بھی  فاتحانہ آغاز کردیا  ،والی بال میں پاکستان نے منگولیا جبکہ ہاکی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا۔ قومی والی بال ٹیم نے  میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور پہلاسیٹ 16-25،دوسرا سیٹ19-25،تیسرا سیٹ  14-25 سے اپنے نام کیا۔ قومی والی بال   ٹیم اپنا دوسرا میچ ایران کیخلاف کھیلے گی ۔ دوسری جانب ہاکی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں دس گولز سے مات دی ،گرین شرٹس کی جانب سے عتیق ارشد نے سب سے زیادہ تین گول اسکور کیے۔