Saturday, February 4, 2023

ایشین گیمز ،مارشل آرٹ68کلو کیٹیگری میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز ،مارشل آرٹ68کلو کیٹیگری میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
جکارتہ  ( 92 نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان نے دوسرا میڈل حاصل کرلیا ۔ مارشل آرٹ میں خواتین کی 68کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ کانسی تمغہ حاصل کرنے والی نرگس نے 92 سے گفتگو  میں کہا کہ 18ویں ایشن گیمز کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں،پوری  قوم کو جیت کی خوشی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔ نرگس کا کہنا تھا کہ کانسی کا تمغہ پاکستان اوربلوچستان کے نام کرتی ہوں،  پاکستان سے پہلی مرتبہ کسی لڑکی نے ایشن گیمز کراٹے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا  ، میں ہمیشہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہوں گی۔مارشل آرٹ کی ماہر نرگس 5سال تک نیشنل چیمپئن بھی رہ چکی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کامیابی پرنرگس کو مبارک باد  دی اور  کہا کہ بلوچستان کی بیٹی نے شاندار کھیل پیش کرکے بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کیا۔