Monday, February 6, 2023

ایشین گیمز،والی با ل کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ایشین گیمز،والی با ل کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
جکارتہ ( 92 نیوز) ایشین گیمز والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے  بھارت کو مات دے دی۔ والی بال میں قومی ٹیم  نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ،کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو دھول چٹائی ،پاکستان نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے فتح پائی ۔ دوسری جانب ایشین گیمز می ہی ہاکی میں بھی قومی ٹیم نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ صفر سے ہرا یا ۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے  ۔