Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایشین ڈویلپمنٹ بینک جامشورو کول پاور پراجیکٹ کیلئے فنڈز فراہم کریگا

ایشین ڈویلپمنٹ بینک جامشورو کول پاور پراجیکٹ کیلئے فنڈز فراہم کریگا
September 3, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشین ڈویلپمنٹ بنک جامشورو کول پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینک حکام ملک بھر میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پہلے ہی جامشورو پاور پلانٹ کیلئے بہت تعاون کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر جنرل سیان او سلیوین اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے درمیان ایک ملاقات بھی ہوئی ہے۔ میٹنگ میں وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری محمد یونس اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ خواجہ آصف نے اس موقع پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کردار اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کی ترقی اور انفراسٹرکچر بحالی کیلئے بہت بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پاور سیکٹر میں اس کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کی طرف قدم بڑھانے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا 2013ءسے لیکر اب تک ہم دن بدن اوپر جا رہے ہیں اور ملک سے توانائی بحران کے خاتمے میں وزیراعظم کی ترجیحات سب مسائل سے بالا ہیں۔ انہوں نے کہا سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاملے کو میں ذاتی طور پردیکھوں گا۔ وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کو جامشورو پاور پراجیکٹ کے سیکنڈ یونٹ بارے بریفنگ دی۔