Friday, September 30, 2022

ایشین سٹاک مارکیٹوں میں حصص کے نرخوں میں کمی ریکارڈ

ایشین سٹاک مارکیٹوں میں حصص کے نرخوں میں کمی ریکارڈ

ہانگ کانگ ( ویب ڈیسک ) ایشین سٹاک مارکیٹوں میں حصص کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کمی کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں مندی بتائی جاتی ہے ۔
ٹوکیو کانکی 225 انڈیکس 9.75 پوائنٹ گر کر 22486.24 پوائنٹ رہا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 4.66 پوائنٹ کی گراوٹ کے بعد 1772.07 پوائنٹس رہا ۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 265.25 پوائنٹ گر کر 29420.94 پوائنٹ پر آگیا ۔
شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 11 پوائنٹ کم ہو کر 3311.23 پوائنٹ پر رہا۔