Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ 19ستمبر کو کھیلا جائے گا

ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ 19ستمبر کو کھیلا جائے گا
September 17, 2018
دبئی ( 92 نیوز)ایشیا کپ کا سب بڑا جوڑ 19 ستمبر کو پڑے گا ،روایتی حریف بھارت اور پاکستان آپس میں ٹکرائیں گے  ۔کرکٹ لورز کو بھی بڑے ٹاکرے کا شدت سے  انتظار ہے  ۔آخری بار گرین شرٹس نے بھارت کوچیمپئنز  ٹرافی کے فائنل میں ہرایا ۔ کرکٹ کا بخار ہو گیا ایک سو چار،کرکٹ دیوانوں کو بے صبری سے بڑے ٹاکرے کا انتظار ۔ شاہین جان لڑائیں گے ،صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے ،شائقین بھی بڑے میچ کا خوب مزہ اٹھائیں گے ۔ دونوں ٹیمیں دبئی کے اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چار بجے ان ایکشن ہوں گی ۔ پاکستان اور بھارت آخری بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آپس میں ٹکرائے  تھے ،جہاں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملایا  تھا۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان نے جارحانہ سنچری اسکور کی  تھی جسے بھارت اب تک نہ بھول پایا ہوگا۔