ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص فیلڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

دبئی ( 92 نیوز ) ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص فیلڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گرین شرٹس نے بھارت کیخلاف میچ میں تین کیچ ڈراپ کئے ، افغانستان کیخلاف میچ میں بھی قومی ٹیم نے 4 کیچز ڈراپ کئےتھے ۔
بھارتی ٹیم 238رنز کے ہدف میں میدان میں اتری تو آغاز میں ہی شاداب خان نے بھارتی کپتان روہت شرما کا کیچ چھوڑ دیا۔
چھٹے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر امام الحق نے کیچ ڈراپ کر کے روہت شرما کو دوسرا موقع دیا۔
میچ کے 28ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر فخر زمان نے کیچ نہ پکڑ کر روہت شرما کو سنچری مکمل کرنے کا پورا موقع فراہم کیا ۔
گرین شرٹس نے افغانستان کیخلاف میچ میں بھی چار کیچ ڈار کیے تھے۔