Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج پھر  ٹکرائیں گے
September 23, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج پھر  ٹکرائیں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان شام ساڑھے چار بجے دبئی  میں گھمسان کارن پڑے گا ،سرفراز الیون  نے پہلے مرحلے میں شکست کا بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ ایشیا کپ  میں پاک بھارت جوڑ آج پھرپڑے گا،شاہینوں کے پاس شکست کا بدلہ چکانے کا نادر موقع  ہے ، فائنل میں جانے کےلیے سورماؤں کو دھول چٹانا ہو گی جبکہ ماضی  میں کی جانے والی خامیوں پر قابو پانا ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے چار بجے دبئی اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی ،سرفراز الیون سپر فور مرحلے میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹنے کےلیے پرعزم ہیں ۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے ،،پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کی بھارت کے خلاف بیٹنگ لائن فلاپ رہی ۔بلے بازوں کے دیے گئے زخموں پر باؤلرز بھی مرہم نہ رکھ پائے ،بھارت نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ۔ شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ قومی ٹیم زبردست پرفارمنس دکھائے گی ،روایتی حریفوں کو شکست کا مزہ چکھائے گی ، آج کے میچ میں جیت  گرین شرٹس کی  فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ آج ہونے والےدوسرے معرکے میں افغان ٹیم بنگال ٹائیگرز کےخلاف میدان میں اترے گی۔